صـہیونی جارحیت کی شدید مذمت

15 نومبر, 2011 08:45

hamas fatahفلسطین کی منتخب حکومت نے فلسطین کی بحریہ کی پولیس کے ہیڈکوارٹر پر صیہونی فوج کے حملے کی مذمت کی ہے۔اطلاعات کے مطابق فلسطین کی منتخب حکومت کے ترجمان طاہر نونو نے اپنے ایک بیان میں بیت لاہیا میں فلسطینی بحریہ کی پولیس کے ہیڈ کوارٹر پر غاصب اسرائيل کے ہوائي حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔غاصب اسرائيلی فوج نے یہ حملہ پیر کی صبح کیا تھا جس کے

نتیجے میں فلسطینی بحریہ کا ایک اہلکار شہید اور چار دیگر زخمی ہوگئے تھے۔ادھر صیہونی فوجیوں نے غرب اردن میں ان فلسطینیوں کے گھروں پر حملہ کیا ہے جو حال ہی میں اسرائیلی جیلوں سے رہا ہوکر اپنے گھروں کو لوٹے ہیں۔اطلاعات کے مطابق فلسطینی ذرائع نے خبر دی ہے کہ صیہونی فوجیوں نے پیر کے روز غرب اردن کے شہر قلقیلیہ پر حملہ کرکے ان فلسطینیوں کے گھروں پر دھاوا بول دیا جو حال ہی میں اسرائيلی جیلوں سے رہا ہوئے ہیں۔

1:10 صبح مارچ 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔