سعودی عرب

سعودی علمائے کرام نے زبردستی کی شادیوں کو اسلام اور اسلامی تعلیمات کے خلاف قرار دے دیا ہے۔

saudia 5سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقدہ تقریب کے دوران مقامی ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے مکہ المکرمۃ کی ام القریٰ یونیورسٹی کے شعبہ اسلامک اسٹڈیز کے سربراہ اور ملک میں انسانی حقوق کی نمائندہ تنظیم نیشنل سوسائٹی فار ہیومن رائٹس کے رکن علامہ محمد السہیلی نے کہا کہ زبردستی کی شادیاں اسلامی اور سماجی دونوں حوالوں سے ناقابل قبول ہیں۔ نہ تو اسلام جبری طور پر کی گئی شادیوں کی اجازت دیتا ہے اور نہ ہی اس قسم کی روایات قرآن و حدیث سے ثابت ہوتی ہیں، درحقیقت اس قسم کی شادیوں کے پیچھے کسی فرد یا خاندان کے ذاتی مفادات اور دلچسپی ہوتی ہے جسے وہ مذہب کا لبادہ پہنا دیتا ہے۔ اگر کسی خاتون کی زبردستی شادی کرادی گئی ہو اور وہ اس سے راضی نہ ہو تو اپنی شادی عدالت کے ذریعے منسوخ کرا سکتی ہے۔اس موقع پر سعودی عرب میں شادی اور نکاح کے معاملات سے متعلق سرکاری عہدیدار محمد القتیبی نے کہا کہ کسی شادی کی دستاویز تیار کرتے ہوئے حکام کو چاہئے کہ وہ جوڑے کی مرضی کو جانچے اور اس امر کو یقینی بنائے کہ کہیں اس شادی میں جبر کا عنصر تو شامل نہیں، انہوں نے کہا کہ بعض والدین اپنی مرضی کے بغیر شوہر کو بیوی سے ملنے نہیں دیتے، ایسے موقع پر سرکاری حکام کو وادلین سے دونوں کے ملنے پر اصرار کرنا چاہئیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button