سعودی عرب

سعودی عرب میں رہائشی علاقوں پر فائرنگ

saudi polliceسعودی عرب کے مشرق میں پولیس اور فوج نے مظاہروں میں شدت آنے کے بعد رہائشی علاقوں پر فائرنگ کی ہے ۔
سعودی عرب کے ذرائع ابلاغ کے مطابق مشرقی سعودی عرب میں پر امن مظاہروں میں شدت پیدا ہونے پر آج آل سعود حکومت کی پولیس اور فوج نے قطیف شہر میں رہائشی علاقوں پر اندھا دھند فائرنگ کی ہے ۔ ان ذرائع کے مطابق سعودی فوج کے بہت سے اہلکار بکتر بند گاڑیوں پر سوار تھے اور وہ رہائشی علاقوں کی طرف فائرنگ کر رہے تھے ۔ بعض اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے قطیف شہر کے لوگوں کو قتل اور ان کے گھروں کو تباہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button