ایران

امام خمینی رح کے افکار ونظریات میں فروغ

ahmad marviرہبرانقلاب اسلامی کے دفتر میں شعبہ حوزات علمیہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلام اسلامی نظام اور امام خمینی قدس سرہ کے افکار ونظریات میں روز بروز فروغ آتا جارہا ہے اور وہ ہمہ گیر ہوتے جارہے ہیں۔ حجت الاسلام احمد مروی نے آج بارہ فروردین یوم اسلامی جمہوریہ کے موقع پر جنوبی شہر بوشہر میں مسجد امام حسن مجتی علیہ السلام میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام خمینی قدس سرہ کا مقصد صرف ایک ظالم حکومت کو سرنگون کرنا نہیں تھا بلکہ ان کی تحریک کی برکات میں دین، معنویت، اخلاق اور انسان کی خدائي فطرت کا احیاء بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بارہ فروردین کا دن وہ دن ہے جس میں عوام نے دشمنوں کی جانب سے دین معنویت ، اخلاق، اسلام اور قرآن کے خلاف صدیوں کے منفی پروپيگنڈوں کے باوجود قرآن و شریعت پر مبنی حکومت کی بنیاد رکھی۔ احمد مروی نے کہا کہ امام خمینی قدس سرہ نے نہ صرف دین کو زندہ کیا بلکہ عوام کے دینی جذبات بھی زندہ کئے جس کے نتیجے میں نہ صرف مسلمان قومیں بلکہ کلیسا بھی بیدار ہوگئے۔ واضح رہے آج کا دن ایران کے کیلنڈر میں یوم اسلامی جمہوریہ کہلاتا ہے۔ پینتیس برس قبل اسی دن ملت ایران نے عظیم ریفرینڈم میں شرکت کرکے دین و شریعت کی بنیادوں پر استور اسلامی جمہوری نظام حکومت کے حق میں ووٹ دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button