ایران

پیغمبراکرم(ص) بشریت کے لیے بہترین نمونہ ہیں سالارحمیدی

hazrat muhammedایران کے شہر دھگلان کے امام جمعہ نے کہا ہے کہ پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مسلمانوں کے سامنے بہترین کتاب اور کردار پیش کیا ہے اور آنحضرت (ص) بشریت کے لیے بہترین نمونہ ہیں۔
دھگلان کے امام جمعہ سالارحمیدی نے سنندج کے صلاح الدین ایوبی سنٹر میں عیدمیلاد النبی(ص) کی مناسبت سے منعقدہ پروگرام میں کہا ہے کہ ربیع الاول تمام مہینوں کی بہارہے کیونکہ اس مہینے میں اللہ تعالی کی رحمت اور برکات نازل ہوئی ہیں اور اس مقدس مہینے میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت ہوئی ہے کہ جو اللہ کی محبوب ترین مخلوق ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ انسان کو ہمیشہ اپنی ذاتی اور سماجی زندگی میں ایک آئیڈیل کی ضرورت ہے تاکہ اس کی پیروی کر کے صحیح راستے کو غلط راستے سے تشخیص دے سکے۔
حمیدی نے کہا ہے کہ پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک اہم خصوصیت اچھے اخلاق کا مالک ہونا ہے اور قرآن کریم نے بھی آپ کے اخلاق حسنہ کو بہترین صورت میں بیان کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button