مقالہ جات

سعودی عرب ، ابو جہل، ابو لہب اور ابو سفیان کے نقش قدم پر گامزن

abu jhelمصر، فلسطین ، شام، عراق ، افغانستان اور پاکستان میں سعودی عرب امریکی اور اسرائیلی منصوبوں پر عمل کررہا ہے اور سعودی عرب اسلامی ممالک کو کمزور کرنے کے سلسلے میں امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھے ہوئے ہے سعودی عرب کے حکام اسلام اور مسلمانوں کو کمزور کرنے کے سلسلے میں امریکہ اور اسرائيل کے منصوبہ اور ابو جہل، ابو لہب اور ابو سفیان کے نقش قدم پر گامزن ہیں۔

سعودی عرب اسلام کے درخشاں اور تابناک چہرے کو مسخ کرنے کی ناکام کوشش کررہا ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب اسلامی ممالک میں امریکی اور اسرائیلی اسلام کا علمبردار بنا ہوا ہے، اور سعودی مبلغین ابو جہل، ابو لہب ، ابو سفیان اور معاویہ کے نقش قدم پر گامزن ہیں۔ سعودی عرب کے وہابیوں نے جنت البقیع میں نبی کریم کے اہلبیت (ع) اور صحابہ کے روضوں کو شہید کردیا اور سلفی وہابی آج عالم اسلام میں بھی اولیاء کرام کے مزاروں کو شہید کرنے پر کمر باندھے ہوئے ہیں۔

سعودی عرب نے مصر میں اخوان المسلمین کی عوامی حکومت کو گرا کراور فوجی حکومت کی حمایت کرکے اپنے مکروہ اور بدنما چہرے کو عالم اسلام کے سامنے نمایاں کردیا ہے اللہ تعالی ان لوگوں کو نابود کردے جو سعودی عرب کے بھیانک اور ہولناک جرائم دیکھنے کے باوجود سعودی عرب کے حکام کی حمایت کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button