امريکي افواج کے خلاف افغان عوام کي برہمي

18 اپریل, 2013 09:03

afghanistan anti amrica proمظاہرين صوبہ ہرات ميں گورنر ہاوس کے سامنے جمع ہوئے اور انہوں نے صوبہ فراہ کے ايک نوجوان کي امريکي فوجيوں کے ہاتھوں ہلاکت کے خلاف نعرے لگائے-
مظاہرين مذکورہ نوجوان کے قتل ميں ملوث امريکي فوجي کو گرفتار کرنے اور اسے افغانستان کے قانون کے تحت سزا ديئے جانے کا مطالبہ کر رہے تھے-
امريکي فوجيوں نے صوبہ ہرات ميں ايک مسافر بس پر فائرنگ کردي تھي جس کي زد ميں آکے صوبہ فراہ سے تعلق رکھنے والا ايک نوجوان ہلاک ہوگيا تھا- افغان پارليمان کے انساني حقوق کميشين کي سربراہ فوزيہ کوفي نے امريکي فوجيوں کے ہاتھوں عام شہريوں کي ہلاکتون کے پے در پے واقعات کي شديد الفاظ ميں مذمت کرتے ہوئے شہري آباديوں اور مسافر گاڑيوں پر حملے فوري طور پر بند کرنے کا مطالبہ کيا ہے-
انہوں نے افغانستان کے صوبے کنڑ ميں ہونے والے امريکي حملے کي بھي مذمت کي جس ميں گيارہ بچوں اور عورتوں سميت سترہ افراد جاں بحق ہوگئے تھے.

1:21 صبح اپریل 12, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔