امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی صہیونی مظالم کی حمایت، غزہ جنگ کی وڈیو دستاویزات حذف

07 نومبر, 2025 10:41

شیعیت نیوز: امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف صہیونی جرائم کی حمایت کے سلسلے میں اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ غزہ جنگ سے متعلق ویڈیو شواہد کو منظم طریقے سے حذف کیا جا رہا ہے۔

میڈیا ادارے مڈل ایسٹ اسپیکٹیٹر نے جمعرات کی صبح اپنی رپورٹ میں بتایا کہ امریکی حکومت، خاص طور پر سابق صدر ٹرمپ کی انتظامیہ کے دباؤ پر، ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اکتوبر کے آغاز سے اب تک 700 سے زائد ویڈیوز حذف کر دی ہیں، جن میں اسرائیلی جنگی جرائم کی دستاویزی شہادتیں موجود تھیں۔

رپورٹ کے مطابق، حذف کی گئی ویڈیوز میں الجزیرہ کی مقتول صحافی شیرین ابو عاقلہ سے متعلق مناظر بھی شامل تھے، جو امریکی شہریت رکھتی تھیں۔ امریکی حکام کے مطابق انہیں اسرائیلی فوج نے جان بوجھ کر گولی ماری تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کی سرپرستی میں شہرِ قائد میں موت کا خونی کھیل کھیلا جا رہا ہے، علامہ باقر زیدی

مڈل ایسٹ اسپیکٹیٹر نے لیک شدہ دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ گوگل نے 45 ملین ڈالر کا ایک معاہدہ بھی کیا ہے، جس کے تحت غزہ میں قحط کے دوران اسرائیلی اشتہارات چلائے گئے تاکہ اسرائیلی جارحیت اور ایران کے خلاف بیانیے کو جواز فراہم کیا جا سکے۔

رپورٹ کے اختتام میں کہا گیا ہے کہ اندرونی ای میلز سے ظاہر ہوتا ہے کہ گوگل نے بارہا انکار کیا کہ قحط سے انکار کرنے والے اسرائیلی اشتہارات اس کی پالیسیوں کی خلاف ورزی ہیں، حالانکہ حقیقت میں وہ انسانی المیے کو جھٹلانے اور جارحیت کو درست ثابت کرنے کی کوشش ہیں۔

12:17 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top