اسرائیلی حملوں میں مشرقی غزہ کے فلسطینی مکانات مکمل طور پر تباہ

06 نومبر, 2025 09:11

شیعیت نیوز : اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی پر فضائی اور توپ خانے سے حملے جاری رکھتے ہوئے مشرقی غزہ میں فلسطینی شہریوں کے گھروں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔

خبر رساں ادارے شهاب کے مطابق، غاصب اسرائیلی توپ خانے نے گزشتہ شب اور آج صبح مشرقی خان یونس کے علاقوں کو نشانہ بنایا، جبکہ ان حملوں کے ساتھ ساتھ فضائی بمباری بھی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : سوڈان کی صورتحال الفاظ سے آگے، انسانی المیہ بدترین سطح پر پہنچ گیا، ایمنسٹی انٹرنیشنل

صہیونی فوجی دستوں نے مشرقی غزہ شہر میں فلسطینی گھروں کو دھماکوں سے اڑا دیا اور تباہی پھیلائی، جبکہ صہیونی جنگی گاڑیوں نے النصيرات کے وسطی علاقے کی جانب بھی فائرنگ کی۔

اسی طرح، غزہ شہر کے التفاح محلے کے مشرقی حصے میں بھی قابض اسرائیلی فوج نے متعدد فلسطینی مکانات کو منہدم کر دیا، جس سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

7:47 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top