فلسطینی مزاحمتی فورسز نے صہیونی حکومت کے پانچ ایجنٹس گرفتار کر لیے

05 نومبر, 2025 07:21

شیعیت نیوز : غزہ میں سرگرم فلسطینی مزاحمتی فورسز نے اپنی تازہ ترین کارروائی میں صہیونی حکومت سے وابستہ پانچ ایجنٹوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، گرفتار شدگان کا تعلق حسام الاسطل سے ہے، جو صہیونی حکومت کے لیے کام کرنے والے اہم افراد میں شمار ہوتا ہے۔

یہ کارروائی ان افراد کی مشکوک سرگرمیوں سے متعلق درست معلومات حاصل ہونے کے بعد عمل میں لائی گئی۔ مزاحمتی فورسز کی سیکیورٹی کارروائی کے دوران متعدد فوجی ساز و سامان بھی برآمد اور ضبط کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کی موجودہ صورتحال اس کی تباہی کی پانچ بڑی نشانیاں ہے: صہیونی قانونی ماہر

قابل ذکر ہے کہ فلسطینی سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں غزہ میں جنگ بندی کے بعد شدت اختیار کر گئی ہیں، جن کا مقصد اس علاقے میں استحکام پیدا کرنا اور صہیونی حکومت کے ایجنٹوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرنا ہے۔ ان ایجنٹوں کا مشن فلسطینیوں کے خلاف مسلح کارروائیاں اور علاقے میں انتشار پھیلانا ہے۔

11:18 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top