حماس کا اسرائیل کے سزائے موت کے بل پر شدید ردعمل
شیعیت نیوز: اسرائیل کی اندرونی سلامتی کمیٹی میں، فلسطینی قیدیوں کو سزائے موت دینے کے بل کی منظوری کو حماس نے اسرائیلی حکومت کی فسطائی ماہیت کی عکاسی سے تعبیر کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، غاصب اسرائیل کی اندرونی سلامتی کمیٹی میں فلسطینی قیدیوں کو سزائے موت دینے کے بل کی منظوری کے بعد حماس نے ایک بیان جاری کرکے اس کی سخت مذمت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: علامہ سید علی رضا رضوی کی علامہ شہنشاہ حسین نقوی سے ملاقات ایامِ فاطمیہؑ پر خصوصی گفتگو
حماس نے کہا ہے کہ اس بل کی منظوری نے صیہونی حکومت کی نفرت انگیز اور فسطائی ماہیت کو برملا کردیا ہے۔
مزید برآں، حماس نے اپنے بیان میں بین الاقوامی برادری، اقوام متحدہ اور متعلقہ قانونی و انسانی حقوق کے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کریں۔







