غزہ کی فوری امداد کی جائے :آیت اللہ اعرافی کا جید علماء کے نام خط
غزہ کی مظلومیت صرف ایک سیاسی بحران نہیں بلکہ اتحاد کے دعوے اور بیدار ضمیروں کے لیے الٰہی آزمائش ہے۔

شیعیت نیوز: مدیر حوزہ علمیہ آیت اللہ اعرافی نے بعض معروف شخصیات اور جید اسلامی علماء کو ان خطوط میں لکھا ہے کہ "صیہونیوں کے جنگی جرائم سے دل غمگین اور اخوتِ اسلامی سے لبریز روح کے ساتھ یہ خط پیش کر رہا ہوں
آگ اور بھوک کے درمیان غزہ کے بھائیوں اور بہنوں کی نظریں امت اسلامی پر جمی ہوئی ہیں اور مسلمان بچے کی بھوک نہ صرف آنکھوں میں آنسو لاتی ہے بلکہ خدا کے سامنے کوئی عذر بھی باقی نہیں چھوڑتی۔
غزہ کی مظلومیت صرف ایک سیاسی بحران نہیں بلکہ اتحاد کے دعوے اور بیدار ضمیروں کے لیے الٰہی آزمائش ہے۔
آیت اللہ اعرافی نے دنیائے اسلام کے علماء سے مطالبہ کیا کہ ظلم کے طاغوت کو للکاریں۔
مظلوموں کی بھوک کی فریاد رسی کریں ۔
اسلامی حکومتیں آواز بلند کریں تاکہ امت اسلامی اور بین الاقوامی ادارے صہیونی محاصرہ توڑنے اور ضروری امداد پہنچانے کے لیے فوری اقدامات کریں۔
مدیر حوزہ علمیہ نے امت اسلامی اور دنیا کو بنیادی اقدام کی طرف دعوت دیتے ہوئے اعلان کیا کہ حوزہ علمیہ امت اسلامی کی علمی اور روحانی ہم آہنگی کے لیے ایک بین الاقوامی اجلاس یا سیمینار منعقد کرے گا
مراجع عظام، حوزہ علمیہ، ملتِ رشید ایران اور مقاومتی محاذ مجاہدین اور غزہ کے مظلوم اور بھوکے افراد کی حمایت کے لئے فریاد بلند کرتے رہیں گے۔