مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی فوجیوں کو دانستہ کار تلے کچلنے کی کارروائی میں دو زخمی

شیعیت نیوز: فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں الزعترہ فوجی چیک پوسٹ پر ایک فلسطینی نے دانستہ اپنی گاڑی اسرائیلی فوجیوں کی چوکی سے ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں دو صہیونی فوجی زخمی ہو گئے۔

مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق زعترہ چیک پوائنٹ پر اسرائیلی فوجیوں کے خلاف رن اوور آپریشن کرنے والا فلسطینی جانباز جائے وقوعہ سے بحفاظت بچ نکلنے میں کامیاب ہو گیا۔

اسرائیلیوں کو کار تلے روندنے کی کارروائی کے بعد اسرائیلی فورسز نے فلسطینی نوجوان کی تلاشی کے لئے آپریشن شروع کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : مجرم اور قانون توڑنے والے بین الاقوامی سلامتی کے معیاری علمبردار بن چکے ہیں!

دوسری جانب صیہونی حکومت نے ایک مہینے کے دوران فلسطینیوں کے قتل کا ریکاڑد ٹوردیا اور 35 فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔

جبکہ اقوام متحدہ نے 2022 کو فلسطینیوں کے لیے خونی ترین سال قرار دیا ہے، فلسطینی وزارت صحت کے اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ صیہونی حکومت نے گذشتہ ماہ (جنوری) میں فلسطینیوں کے قتل عام میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا اور صر ایک مہینے میں 35 فلسطینی شہریوں کو شہید کیاہے۔

فلسطین کی خبر رساں ایجنسی ’وفا‘ کے مطابق، فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اس سال کے آغاز سے اب تک فلسطینی شہداء کی تعداد 35 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شیعہ علماء کمیٹی کا ریاستی اداروں سے ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی اور مہنگائی کےخلاف فوری اقدامات کا مطالبہ

اس فلسطینی وزارت نے رواں ماہ (جنوری) کو 2015 کے بعد مغربی کنارے کے لیے خونی ترین مہینہ قرار دیا۔

اس رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں اور آباد کاروں نے 8 بچوں اور ایک خاتون سمیت 35 افراد کو گولی مار کر شہید کر دیا جن میں سے 20 افراد مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین سے متعلق تھےجو اسرائیلی فوجیوں نے دو ہفتے قبل جمعرات کو انہیں قتل کردیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button