اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

الجلزون پناہ گزین کیمپ کے قریب دو فلسطینی نوجوان شہید، ایک شدید زخمی

شیعیت نیوز: دو فلسطینی نوجوانوں کو اسرائیلی قابض فوج  نے آج صبح شمالی رام اللہ میں الجلزون پناہ گزین کیمپ کے قریب گولی مار کر شہید کر دیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے رام اللہ کے نواحی علاقے التربیہ و التعلیم میں ایک گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو نوجوان شہید اور تیسرا زخمی ہوگیا۔

فلسطینی ذرائع نے شہیدوں کی شناخت الجلزون پناہ گزین کیمپ سے تعلق رکھنے والے باسل بصبوص اور خالد عنبر الدباس کے نام سے جبکہ زخمی کی شناخت بیرزیت قصبے سے تعلق رکھنے والے سلامہ رفعت کے نام سے کی۔

عبرانی ریڈیو نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی نوجوانوں نے گاڑی اسرائیلی فوجیوں پر چڑھانے  کی کوشش کی جس پر مجبوراً جوابی کارروائی کرنا پڑی۔

فلسطینی ذرائعِ ابلاغ کی طرف سے جاری ہونے والی فوٹیج میں ایک سڑک پر خون کے نشانات دیکھے جا سکتے ہیں جہاں یہ واقعہ پیش آیا۔ نوجوانوں کے اجساد کو قابض فوجی گھسیٹ کر لے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : قابض اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں میں اضافہ

دوسری جانب صیہونی فوجیوں نے غرب اردن میں حملہ کرکے متعدد فلسطینیوں کو زخمی کردیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین کی ہلال احمر کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی فوجیوں اور انتہا پسند یہودیوں کے غرب اردن کے شہر نابلس کے اطراف میں تازہ حملے میں 37 فلسطینی زخمی ہو گئے۔

ہلال احمر فلسطین کے بیان میں آیا ہے کہ جنوبی نابلس کے علاقے بیتا میں صیہونی فوجیوں کی فلسطینی نوجوانوں سے جھڑپیں ہوئیں اور اسرائیلی فوجیوں نے ان پر فائرنگ کی اور آنسو گیس کے شیل داغے۔ جبکہ صیہونی کالینیوں کے یہودیوں نے فلسطینیوں کی گاڑیوں پر پتھراو کیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ چند مہینوں کے دوران غاصب صیہونی فوجیوں کے مظالم اور بربریت میں شدت پیدا ہوگئی ہے جس کا مقصد فلسطینی عوام کو اپنے مسلمّہ حقوق کے لئے احتجاج سے باز رکھنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button