اہم ترین خبریںایران

فلسطینیوں کے مجاہدانہ اقدامات نے اسرائیل کو شکست سے دوچار کردیا ہے، سید اسماعیل خطیب

شیعیت نیوز: ایران کے انٹیلیجنس کے وزیرحجۃ الاسلام سید اسماعیل خطیب نے صوبہ فارس میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے مجاہدانہ اقدامات نے اسرائیل کو شکست اور ناکامی سے دوچار کردیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اسرائیل کے ظالمانہ اور مجرمانہ اقدامات کا فلسطینی شہادت طلبانہ حملوں سے بھر پور جواب دے رہے ہیں۔

سید اسماعیل خطیب نے کہا کہ امریکہ ، اسرائیل اور ان کے اتحادی عرب ممالک، مسلمانوں میں تفرقہ پیدا کرکے مسئلہ فلسطین کو فراموش کرانے کی کوشش کررہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ دشمن کسی بھی وقت اپنی دشمنی کو ظاہر کرسکتا ہے۔ اسرائیل خطے میں بعض عرب ممالک کے تعاون سے اپنی بالا دستی قائم رکھنے کی تلاش وکوشش کررہا ہے۔

سید اسماعیل خطیب نے کہا کہ شیعہ و سنی مسلمانوں کو امریکہ، اسرائیل اور ان کے اتحادی عرب ممالک کے شوم منصوبوں کے بارے میں ہوشیار رہنا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ مسلم علماء کو مسلمانوں کی صفوں میں اتحاد اور یکجہتی پیدا کرنے کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : علم و دانش کی بنیاد پر پیدوار میں لاگت اور اخراجات کم ہوں گے، حجۃ الاسلام صدیقی

دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے حل اور القدس شریف کی آزادی کا واحد راستہ فلسطین کے تمام اصل باشندے عوامی ریفرنڈم میں شرکت ہے۔

سعید خطیب زادہ نے جمعہ کے روز اپنے بیان میں کہا کہ نسل پرستی، جبر، قتل و غارت، وسیع محرومیاں، فلسطینی قوم کی روزانہ کی تذلیل اور نسل پرست اسرائیلی حکومت کی ننگی دہشت گردی مقبوضہ سرزمین میں تمام بدامنی کی بنیادی جڑ ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ غاصبوں کے خلاف لڑنا فلسطینیوں کا جائز، واضح اور فطری حق ہے اور مقدس مقامات اور فلسطینی عوام کے خلاف صیہونیوں کی بار بار کی جارحیت کا جواب ہے۔

انہوں نے تمام اقوام، حکومتوں اور عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے دفاع کے حق کے اصول کے مطابق عمل کریں اور فلسطینیوں کو تحفظ فراہم کریں اور فلسطین میں صیہونی حکومت کی جارحیت اور جرائم کی روک تھام کریں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطین کے بحران سے نکلنے کا واحد راستہ ایک ریفرنڈم ہے جس میں فلسطین کے تمام اہم باشندوں نے حصہ لیا اور فلسطینیوں کے لیے ناجائز صیہونی ریاست کو جمہوری حل کو قبول کرنے پر مجبور کرنے کے لیے مزاحمت ہی واحد انتخاب ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button