خواتین کا عالمی دن بھی مظلوم فلسطینی خواتین نے جیل میں گزارا
شیعیت نیوز: سابقہ اسیر فلسطینی خاتون بیان فرعون نے کہا ہے کہ فلسطینی قیدی (بالخصوص مظلوم فلسطینی خواتین) حصولِ آزادی کے لیے مزاحمت پر مکمل یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بھرپور مزاحمت سے اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرتے رہیں گے۔
خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک بیان میں، فرعون نے اسرائیلی جیلوں میں مظلوم فلسطینی خواتین قیدیوں کے حالات کو ’’ تکلیف دہ‘‘ قرار دیا۔ اسرائیلی جیل سروس نے حال ہی میں اپنے سیل بند کر دیے اور وکلاء اور اہلِ خانہ کو قیدیوں سے بہت کم ملنے کی اجازت ملتی ہے۔
انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ 2021 کے جلبوع جیل توڑ اقدام کے بعد خواتین قیدیوں کو بڑی پابندیوں کا سامنا ہے۔
بیان فرعون صاحبہ نے انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیمات سے مطالبہ کیا کہ وہ اس سلسلے میں قابض ریاست پر دباؤ ڈالیں اور مشکلات کا شکار وکلاء کی بڑی تعداد کو زیرِ حراست افراد سے ملنے اور دامون جیل میں نظر بند قیدیوں کے حالات بہتر بنانے میں تعاون کریں۔
دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا گیا۔ 32 مظلوم فلسطینی خواتین اسرائیلی دامون جیل میں قید و بند کا شکار ہیں۔ وہ بھی تو خواتین ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی صدر ہرتزوگ کے دورے پر حماس اور جہاد اسلامی کا رد عمل
دوسری جانب اسرائیلی انتہا پسندوں نے بدھ کی صبح فلسطینیوں کی درجنوں گاڑیوں کے ٹائرپنکچر کر دیے۔ مقبوضہ فلسطین کے قصبے جلجولیہ میں کاروں اور املا ک پر اسپرے سے پینٹ کر دیا اور کیچڑ پھینکا۔
جلجولیہ کی مقامی کونسل کے مطابق، پرائس ٹیگ دہشت گرد تنظیم کے اسرائیلیوں نے تقریباً 30 کاروں کے ٹائر کاٹے اور کاروں اور جائیداد کی دیواروں پر نفرت انگیز سپرے کیا۔
مقامی کونسل نے متاثرہ شہریوں سے اظہارِ یکجہتی کیا۔ ان کی گاڑیوں اور املاک کی تصاویر نشر کرتے ہوئے اسرائیلی غنڈوں کے اقدام پر احتجاج کیا۔
2019 میں بھی پرائس ٹیگ دہشت گرد تنظیم نے جلجولیہ میں اس طرح کی کارروائی کی تھی۔







