دنیا

نیوزی لینڈ، داعش کے حامی چاقو بردار کا حملہ، 7 زخمی

شیعیت نیوز: نیوزی لینڈ میں داعش سے متاثر ایک شخص نے راہگیروں پر چاقو بردار نے وار کرکے 7 کو زخمی کردیا جب کہ پولیس کی جوابی فائرنگ میں حملہ آور مارا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آکلینڈ میں چاقو بردار شخص نے ایک شاپنگ مال کے نزدیک راہگیروں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے 2 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور حملہ آور کو گھر لیا تاہم ملزم نے گرفتاری دینے کے بجائے ایک شہری کو دبوچ کر ڈھال بنانے کی کوشش کی جس پر پولیس نے فائرنگ کرکے حملہ آور کو ہلاک کردیا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی حکام سابق حکومت کی شکست خوردہ پالیسیوں پر گامزن ہے، سعید خطیب زادہ

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے پریس کانفرنس میں واقعے کو قابل نفرت انگیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ فعل ایک شخص کا ذاتی فعل ہے اسے اس کے ایمان اور مذہب کے تناظر میں نہ دیکھا جائے۔

وزیراعظم نے مزید بتایا کہ حملہ آور سری لنکا کا شہری تھا اور 2011 میں نیوزی لینڈ پہنچا تھا۔ یہ شخص داعش سے متاثر تھا اور 2016 سے ایجنسیوں کی نگرانی میں تھا۔

یہ بھی پڑھیں : آذانوں میں علی ؑ ولی اللہ کو دہشت گردی قراردینے والے ملعون زاہد سعید ایڈوکیٹ کیلئے سخت سزا کا مطالبہ زور پکڑ گیا

پولیس کمشنر اینڈریو کوسٹر نے شہریوں کو یقین دلایا کہ ملزم نے تنہا ہی اس کام کو سر انجام دیا ہے، اس میں کوئی گروپ شامل نہیں اور کمیونٹی کو مزید کوئی خطرہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ مارچ دوہزار انیس میں نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی ایک مسجد میں ایک دہشت گرد نے ادھادھند فائرنگ کرکے انچاس نمازیوں کو شہید کر دیا تھا جسے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے اپنے ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین دن قرار دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button