دنیا

امریکہ کے جنگی بحری بیڑے میں دھماکہ اور آتشزدگی، 21 زخمی

شیعت نیوز : عالمی ذرائع ابلاغ نے اتوار کے روز امریکہ کے ایک جنگی بحری بیڑے میں دھماکے اور آتشزدگی کی خبر دی ہے۔دوسری طرف روسی جنگی طیاروں نے امریکی جاسوس طیارے کو بھاگنے پر مجبور کر دیا۔

فارس نیوز ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ امریکہ کی جنوب مغربی بندرگاہ سین ڈیگو بندرگاہ پر امریکی بحریہ کے طیارہ بردار جنگی بحری بیڑے یو ایس ایس بنھام ریچارڈ میں کئی دھماکوں کی آواز سنی گئی جس کے بعد جہاز میں زبردست آگ بھڑک اٹھی اور بڑی مقدار میں دھواں آسمان کی طرف بلند ہوا۔

اس رپورٹ کے مطابق کم از کم اکیس افراد اس واقعے میں زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : دشمن عناصر ایران مخالف مقاصد تک پہنچنے میں ناکامی کا اعتراف کرتے ہیں۔ رہبر انقلاب اسلامی

امریکی بحریہ کے مطابق کم سے کم ایک سو ساٹھ فوجی دھماکے کے وقت بیڑے میں موجود تھے۔اب تک دھماکوں کی اصل وجہ کے بارے میں کچھ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ یو ایس ایس بنھام کو انیس سو اٹھاسی میں امریکی نیوی میں شامل کیا گیا تھا اور اس پر ایک ہزار اہلکار کام کرتے ہیں۔

دوسری جانب روس کے جنگی طیاروں نے جاپان سی پر پرواز کرنے والے امریکی جاسوس طیارے کو بھاگنے پر مجبور کر دیا۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق امریکہ کا RC135 قسم کے جاسوس طیارہ ہفتے کے روز جاپان سی کے علاقے میں پرواز کر رہا تھا جسے روس کے سوخوئی اور MIG 31 لڑاکا طیاروں نے علاقے سے مار بھگایا۔

روسی وزارت دفاع کے بیان کے مطابق روسی طیارے امریکی جاسوس طیارے کو اپنی فضائی حدود سے باہر نکالنے کے بعد، اپنے اڈوں پر واپس لوٹ آئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی فضائیہ کی تمام پروازیں عالمی قوانین کے مطابق انجام پاتی ہیں اور ان کا مقصد اپنی سمندری حدود کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button