اہم ترین خبریںعراق

سعودی اخبار کی آیت الله سیستانی کی شان میں گستاخی پر عراق میں سخت رد عمل

شیعت نیوز : سعودی ذرائع ابلاغ میں مرجع عالیقدر آیت الله العظمیٰ سیستانی کی شان میں گستاخی کئے جانے پر عراقی عوام، شخصیات اور حکام نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی اخبار الشرق الاوسط نے مرجع عالیقدر آیت الله العظمیٰ سیستانی کی شان میں گستاخی کرتے ہوئے ان کا ایک کارٹون شائع کیا جس پر عراق میں سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔

الفتح پارلیمانی اتحاد کے صدرہادی العامری نے سعودی اخبار الشرق الاوسط کی جانب سے اس قسم کی توہین کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے ایک بار پھر ریڈ لائن کو عبور اور عراقی اقدار کی توہین کی۔

عراقی پارلیمنٹ کے رکن احمد الاسدی نے بھی سعودی اخبارکے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مراجع عظام کے خلاف اقدام در اصل سعودی عرب میں حکمفرما سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث 20 سعودی ملزم اہلکاروں پر مقدمہ کا آغاز

عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک النخباء کے ترجمان نصر الشِمَرّی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ آل سعود اور اسی طرح امریکہ اور اسرائیل کے دیگر آلہ کاروں کا شیعہ مخالف موقف کوئی نئی بات نہیں ہے اس لئے کہ سعودی وہی ہیں جنہوں نے ناحق طور پر مسلمانوں کے پاک خون کو بہایا۔

دوسری جانب عراق کی عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی نے دارالحکومت بغداد کے شمال میں داعش دہشت گرد گروہ سے متعلق ایک زیر زمین کیمپ کا انکشاف کیا ہے۔

عراق کی عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی کی بیالیسویں ڈویژن کے کمانڈر علی الجبوری نے جمعے کے روز اعلان کیا ہے کہ اس کیمپ کا انکشاف بغداد کے شمال میں طارمیہ کے علاقے میں کیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ اس کیمپ کو داعش دہشت گرد گروہ اپنے عناصر کی تربیت کے لئے استعمال کرتا تھا جبکہ اس کیمپ کے انکشاف سے اچھے نتائج برآمد ہوں گے اور آئندہ دنوں علاقے کی سلامتی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

عراق کی سیکورٹی فورس اور عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی نے اپنی اس کارروائی کا دوسرا مرحلہ جمعے کے روز شروع کیا۔ بغداد کے شمال میں کی جانے والی اس کارروائی میں عراقی کی سیکورٹی فورس اور عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی کو عراقی پولیس اہلکاروں، ٹاسک فورس اور عراقی فضائیہ کی بھی مدد حاصل ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button