پاکستان

پاکستان نے فلسطینی مہاجرین کیلئے امداد میں اضافہ کر دیا، ملیحہ لودھی

شیعیت نیوز: پاکستان نے فلسطینی مہاجرین کیلئے امداد میں اضافہ کر دیا، بڑے ڈونرز کے ہاتھ کھینچ لینے کے باعث او آئی سی میں شامل ممالک نے اپنا حصہ بڑھانے کا فیصلہ کیا۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے اضافی امداد اقوام متحدہ کے امدادی ادارے اونروا کے حوالے کر دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستانی عوام ہمیشہ فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ امریکا سمیت بڑے ڈونرز کے ہاتھ کھینچ لینے سے عالمی ادارے کو فلسطینیوں کی امداد میں مالیاتی بحران کا سامنا ہے، اس لیے اسلامی تنظیم او آئی سی میں شامل ممالک نے اپنا حصہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button