شام میں ایرانی فوجیوں کی موجودگي کی تردید

24 مئی, 2013 10:48

iranاسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس عراقچی نے شام میں ایرانی فوجیوں کی ہر طرح کی موجودگي کی تردید کی ہے۔
سید عباس عراقچی نے کل ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں اس ملک کے حکام کے ساتھ ملاقات کے بعد ارنا کے نامہ نگار کی جانب سے شام میں ایران اور حزب اللہ کے فوجیوں کی موجودگي پر مبنی دعوے سے متعلق پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں کہا کہ ایران کے فوجی نہ پہلے شام میں موجود تھے اور نہ ہی اب موجود ہیں۔
سید عباس عراقچی نے مزید کہا کہ شام کے دشمن اس ملک کے عوام میں اشتعال پیدا کرنے اور حالات کا رخ غلط راستے کی جانب موڑنے کے مقصد سے اس طرح کے دعوے کرتے رہتے ہیں۔
سید عباس عراقچی نے مزید کہا کہ حزب اللہ ایک آزاد تنظیم ہے اور اس تنظیم کے رہنماؤں کو خود ان جھوٹےدعووں کا جواب دینا چاہۓ۔

12:09 شام مارچ 29, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔