ایران

دشمن ایران کی الہی تحریک کوشکست نہيں دےسکتا

shiitenews_Anti_Iran-plots_doomed_to_failureرہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے تاکید فرمائي ہےکہ دشمن ملت ایران کو شکست نہیں دے سکتا۔ رہبرانقلاب اسلامی نے آج ایران اور تہران کامرس چمبرس کے سربراہوں اور ارکان سے خطاب میں فرمایا کہ امرکہ اور دیگر دشمن اسلامی جمہوریہ ایران کو نقصان پہنچانے کے لئے پابندیوں اور دیگر سازشوں سے کام لے رہےہیں ۔ آپ نے فرمایا کہ اس طرح کے دباؤ ڈالنے سے دشمن کا ھدف عوام کو مایوس کرنا اور اسلامی انقلاب کو ناکام بنانا تھا لیکن دشمن ملت ایران کی الھی تحریک کو شکست نہیں دے سکتے۔ آپ نے فرمایا کہ ایران کے عوام امید اور جہاد سے تمام سازشوں کو ناکام بنادیں گے۔ رہبرانقلا ب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے معیشتی جہاد کے سال کی طرف اشارہ کرتےہوے کہاکہ اس عظیم جہاد میں کامیابی کی پہلی شرط یہ ہےکہ ایران کی صورتحال کا صحیح اور امید افزا اندازہ لگاکر رائے عامہ کے سامنے پیش کیا جائے۔ رہبرانقلاب اسلامی نے مختلف شعبوں بالخصوص اقتصادی شعبے میں ایران کی عظیم کامیابیوں کی طرف اشارہ کرتےہوے فرمایا کہ امید افزا نگاہ کو ہر منصوبے اور تجویز کا مقدمہ بنایا جانا چاہیے اورصورتحال کی وضاحت اور تشریح منفی نگاہ سے نہیں کرنی چاہیے اور ناکامیوں کو بھی بڑھا چڑھا کرنہيں پیش کرنا چاہیے کیونکہ امید کے سائے میں ہی جذبہ پیدا ہوتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button