ایران

امریکہ اور صیہونی حکومت دہشتگردی کے حامی ہیں

shiitenews_ayatollah_ahmad_jannatiتہران کی مرکزی نماز جمعہ آيت اللہ جنتی کی امامت میں ادا کی گئي۔ خطیب جمعہ تہران نے لاکھوں نمازیوں سے خطاب میں کہا کہ امریکہ اور صیہونی حکومت دہشتگردی کے حامی ہیں۔ آیت اللہ جنتی نے تہران میں منعقدہ دہشتگردی مخالف عالمی کانفرنس کی طرف اشارہ کرتےہوے کہا کہ اس کانفرنس میں دہشتگردی سے مقابلے کے بارےمیں اہم نظریات سامنے آے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور صیہونی حکومت دہشتگردی کے حامی اور اس لعنت کو پروان چڑھانے والے ہیں۔ آیت اللہ جنتی نے علاقے کے بعض ممالک جیسے افغانستان و عراق میں امریکی فوجی موجودگي کی مذمت کرتےہوئے کہا کہ امریکہ علاقے میں اپنے مفادات کے حصول اور اپنی پوزیشن مستحکم بنانے کےلئے بعض ملکوں پرقابض ہے جس کے نتیجےميں صرف نہتے شہری مارے جاتےہیں۔ خطیب جمعہ تہران نے رفیق حریری قتل کیس ٹریبیونل کی فرد جرم کا ذکر کرتےہوے کہا کہ یہ فرد جرم امریکہ اور صیہونی حکومت کے ایما پر جاری کیا گيا ہے کیونکہ امریکہ اور صیہونی حکومت حزب اللہ سے تینتیس روزہ جنگ میں شکست کا انتقام لینا چاہتےہیں لیکن حزب اللہ اس سے کہیں زیادہ طاقتور اور ناقابل تسخیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ رفیق حریری ٹریبیونل کی فرد جرم نمائيشی اور یہ ایک امریکی و صیہونی عدالت ہے۔آیت اللہ جنتی نے بحرین میں جاری جرائم اور تشدد پر عالمی برادری کی خاموشی کی مذمت کی اور کہا کہ ملت بحرین کا گناہ یہ ہےکہ وہ اپنے حق خود ارادیت پر تاکید کررہی ہے۔ انہوں نے بحرین میں جاری مذاکرات کو گمراہ کن قراردیا جس کےسہارے آل خلیفہ عوامی مطالبات سے جان چھڑانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی فوج کو جلد از جلد بحرین سے نکل جانا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button