مقالہ جات

حکومت عراق نے ٩اور١٠ محرم کو زائرین سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کی سہولیات کے لئے تین ہزار سے زائد خیمے نصب کر دئیے۔

karbala1

٩ اور ١٠ محرم الحرام کو کربلائے معلی میں دنیا بھر سے عزاداران سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ دنیا بھر سے عزاداران سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کی کربلائے معلی آمد پر حکومت عراق نے زائرین کی سہولیات کے لئے تین ہزار سے زائد خیمے نصب کر دئیے ۔ان خیموں میں مراسم عزاداری کے لئے آنے والے دنیا بھر کے زائرین کو رہائش کی سہولیات میس ہوں گی۔واضح رہے کہ گذشتہ چند سالوں کربلائے

 معلی میں ٩ اور ١٠ محرم الحرام اور دیگر ایام میں زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر بلدیہ کربلائے معلی نے عراق کی مرکزی حکومت سے ہنگامی بنیادوں پر زائرین کی رہائش کے لئے چھوٹے چھوٹے رہائشی مسافر خانوں،ہوٹلوں،کی تعمیر کرنے کی درخواست کی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button