اگر نتن یاہو آیا تو گرفتاری کا حکم جاری کروں کروں گا، زھران ممدانی
شیعیت نیوز : نیویارک سٹی کے نئے منتخب میئر زہران ممدانی نے امریکی چینل اے بی سی نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ اگر اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو آئندہ سال اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک آئیں تو وہ اس کی گرفتاری کا حکم جاری کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ وہ اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ بین الاقوامی گرفتاری کے وارنٹس پر عمل درآمد کے لیے تمام قانونی راستوں کو استعمال کریں گے۔
ممدانی نے وضاحت کی کہ وہ بارہا کہہ چکے ہیں کہ نیویارک شہر بین الاقوامی قوانین پر عمل کرتا ہے اور بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے گرفتاری کے احکامات بھی انہی قوانین کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فرق نہیں پڑتا کہ یہ حکم نتن یاہو کے خلاف ہو یا پوٹن کے خلاف؛ وہ ٹرمپ کی طرح نہیں بلکہ قانون کے دائرے میں رہ کر عمل کرتے ہیں اور اپنے ذاتی قوانین ایجاد نہیں کرتے۔
یہ بھی پڑھیں : عراقی انتخابات: شیعہ مزاحمتی قوتوں کا نیا سیاسی توازن
انہوں نے مزید کہا کہ اگر نتن یاہو نیویارک آئیں اور وہ اس کے خلاف تمام کوششیں نہ کریں تو وہ خود کو اس شہر کا میئر نہیں سمجھیں گے۔
یاد رہے کہ ممدانی اس سے قبل بھی اعلان کر چکے ہیں کہ اگر نتن یاہو نیویارک کا سفر کریں تو اس کی گرفتاری یقینی بنائی جائے گی۔







