اہم ترین خبریںپاکستان

ایس ایس پی حیدرآباد کے حکم پر مسافران عشق حسینؑ کیخلاف ایف آئی آر درج

معروف شخصیت محمد احمد جعفری، شاہد جعفری اور ڈاکٹر ہما سمیت 14 عزادار مقدمے میں نامزد

شیعت نیوز :ایس ایس پی حیدرآباد کے حکم پر تھانہ بی سیکشن پولیس نے چہلم امام حسینؑ کی مناسبت سے سفر عشق حسینؑ کا انعقاد کرنے والے عزادارں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔معروف عزادار شخصیت محمد احمد جعفری ، شاہد جعفری اور ڈاکٹر ہما سمیت 14 عزادار مقدمے میں نامزد۔

اطلاعات کے مطابق چہلم امام حسینؑ کے موقع پر حیدرآباد کے مرکزی جلوس میں شرکت کے لئے اپنے گھروں سے نکلنے والے عزاداروں کیخلاف ایس ایس پی حیدرآباد کے حکم پر تھانہ بی سیشن پولیس کی جانب سے سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔زرائع کے مطابق حیدرآباد کے شیعہ نشیں علاقے سادات کالونی لطیف آباد سے مرکزی جلوس میں شرکت کے لئے پیدل جانے والے جن مومنین کے خلافت مقدمہ درج کیا گیا ہے ان میں امامیہ مرکزی ٹرسٹ کے ٹرسٹی اور معروف سماجی و مذہبی شخصیت محمد احمد جعفری،انجمن لشکر عباس کے شاہد جعفری اور ڈاکٹر ہما سمیت دیگر ماتمی انجمنوں کے عزادار شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :اسلام آباد، عزاداران حسینی ؑپر انتظامیہ کی ایف آئی آر بدنیتی پر مبنی ہے، ملک اقرار حسین

تنظیم عزاء حیدرآباد کے صدر علیم حیدر تقوی،نوید ظفر،سہیل رضا،شمس الحسن شمسی۔انجمن حیدری کے روح رواں رضا ایرانی سمیت دیگر رہنماؤں نے ایس ایس پی عدیل چانڈیو اور تھانہ بی سیکشن کے ایس ایچ او کی جانب سے عزاداروں کے خلاف مقدمے کے اندراج کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس ایس پی اور ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن کی جانب سے عزاداروں کے خلاف مقدمے کے اندراج کر کے شہر میں فرقہ واریت کو ہوا دینے کی سازش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button