اسماعیل ہنیہ: انسان دوستانہ قافلہ پر صہیونی حملہ سنگین جرم ہے

فلسطینی وزیر اعظم اسماعیل ہنیہ نے صہیونی ریاست کے اس وحشیانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس سنگین جرم قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ صہیونی فوج نے آج صبح چار بجے غزہ کے محصور فلسطینیوں کے لئے امدادی جہازوں کے قافلے پر حملہ کردیا جبکہ حملے کا حکم صہیونی وزیر دفاع ایہود باراک نے دیا تھا۔
امدادی قافلے میں ترکی ، یونان اور جرمن سمیت چالیس ممالک کے امن و صلح پسند افراد شریک تھے جن میں ڈاکٹرز، خبرنگار اور فلاحی تنظیموں کے ارکان شامل ہیں۔








