خطے میں حزب اللہ کے کردار سے چشم پوشی نہیں کی جا سکتی

17 اکتوبر, 2013 22:11

LEB FLAQلبنان کی پارلیمنٹ میں حزب اللہ لبنان کے حامی دھڑے کے ایک رکن کا کہنا ہے کہ خطے میں حزب اللہ کے کردار سے چشم پوشی نہیں کی جاسکتی۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق علی فیاض نے آج حزب اللہ کو کمزور کرنے کے لئے دشمنوں کی سازشوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا حزب اللہ کو کمزور کرنے یا اس پر انگلیاں اٹھانا اس بات کا اعتراف ہے کہ حزب اللہ خطے میں علاقائی اور عالمی لحاظ سے اثر و رسوخ کی حامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ حزب اللہ نے ہمیشہ سے لبنان کی حمایت کے دائرے میں علاقے میں اپنے اثر و رسوخ کو استعمال کیا ہے اور حزب اللہ گفتگو، مفاہمت اور لبنان میں امن و یکجہتی پر یقین رکھتی ہے۔

5:18 صبح مارچ 23, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔