لبنان

اسرائیل کی انٹلجنس حزب اللہ مقابلےمیں کمزور

images_30صیہونی حکومت کی انٹلجنس کے ایک سابق افسر نے کہا ہےکہ اسرائیل کی انٹلجنس حزب اللہ مقابلےمیں کمزور ہوچکی ہے۔ فارس نیوز کے مطابق حییم بورو نے کہا  کہ موساڈ حزب اللہ کے مقابلے کرنے میں اختلافات اور بوکھلانٹ کا شکار ہوچکی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے مقابل صیہونی حکومت کی ناکامی صیہونی حکومت کے فوجی اور سکیوریٹی حلقوں میں اختلافات کا باعث رہی ہے اور یہ اختلافات دوہزار چھے میں صیہونی حکومت کی شکست فاش کے بعد سامنے آئےہیں۔ 2006 میں حزب اللہ نے صیہونی حکومت کوبھیانک شکست کا مزہ چکھایا تھا ۔ یادرہے لبنانی سکیوریٹی فورسس اور حزب اللہ نے گذشتہ مہینوں میں صیہونی حکومت کے متعدد جاسوس نیٹ ورک پکڑ کر تباہ کردئے ہیں اور بہت سے جاسوس کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button