اسرائیل کی لبنان میں فتنہ برپاکرنےکی کوشش

23 جولائی, 2010 14:17

hezbollah_flagحزب اللہ نےلبنان میں ایک بارپھرفتنہ بھڑکانےکی صیہونی کوششوں کےبارےمیں خبردارکیاہے۔
حزب اللہ لبنان کی سیاسی کونسل کےسربراہ محمود قماطی نےالعالم ٹی وی کوانٹرویودیتےہوئےکہاکہ صیہونی دشمن اس وقت لبنان پرحملہ کرنےسےعاجزہے اورصیہونی حکام اس طرح کےبیانات سےلبنانیوں کےدرمیان اختلاف ڈالنےکےساتھ ہی خود کوطاقتورظاہرکرناچاہت ےہیں۔
محمودقماطی نےصیہونی جاسوسوں کی پےدرپےگرفتاری کی جانب اشارہ کرتےہوئےکہاکہ یہ دشمن کےمنہ پرنیاطمانچہ ہے اور اس سےدشمن کی ان کوششوں کی گہرائیوں کاپتہ چلتاہے جو وہ فتنہ و اختلاف کےذریعے لبنان میں داخل ہونےکےلئے انجام دےرہاہے۔

8:35 صبح مارچ 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔