بقیع میں قبور ائمہ طاہرین پر روضہ دوبارہ تعمیر کیا جائےآیت اللہ صافی گلپائگانی

15 اگست, 2013 09:05

gulpiganiبقیع میں قبور ائمہ طاہرین پر روضہ دوبارہ تعمیر کیا جائے
ایران کے ایک عظیم مرجع تقلید نے مدینۂ منورہ میں قبرستان بقیع میں ائمہ طاہرین علیھم السلام کے حرم مطہر کے دوبارہ بنائے جانے پر تاکید کی ہے ۔
آج ایران کے مرجع تقلید حضرت آیۃاللہ صافی گلپائيگانی نے، آٹھ شوال المکرم کو جنت البقیع میں ائمہ طاہرین کے حرم کو وہابی تکفیری گروہوں کے ہاتھوں مسمار کئے جانے کی برسی کی مناسبت سے ایک پیغام ميں کہا کہ قبور ائمۂ اطہار کی مسماری اور حرمین عسکریین کے آثار کو مٹانے کا واقعہ ، ایک ایسا المناک واقعہ ہے جس کا نقصان اور ضرر، دین اسلام کے لئے بہت گراں اور ناقابل تلافی ہے ۔ شیعوں کے مرجع تقلید آيۃ اللہ صافی گلپائیگانی نے اس پیغام میں کہا ہے کہ مسلمانوں کو چائیے کہ آٹھ شوال کو جس دن پیغمبر اسلام اور ان کے اہل بیت کی توہین ہوئي ہے اس دن کو عزا اور مصیبت کا دن قرار دیں اور اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے بقیع میں ائمہ کے قبور کی تعمیر نو کے لئے کوشاں رہيں ۔
واضح رہے کہ وہابی تکفیری گروہوں نے آٹھ شوال 1965 کو مدینہ منورہ میں ائمہ کی قبور پر بنے روضے مسمار کردیا تھا ۔

2:30 صبح مارچ 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔