ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
شیعیت نیوز : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا دعویٰ دہراتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اب تک آٹھ جنگوں کا خاتمہ کیا ہے اور اس وقت مشرقِ وسطیٰ میں ایک ایسی صلح ہو رہی ہے جس کی کوئی توقع نہیں کر سکتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ حماس کو اپنا ہتھیار زمین پر پھینکنا ہوگا، ورنہ اسے مٹا دیا جائے گا۔
امریکی صدر نے ایران کے بارے میں مضحکہ خیز باتوں کی تکرار کرتے ہوئے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ ہم نے ایران کی جوہری صلاحیت کو مکمل طور پر ختم کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک سال پہلے دنیا مشکل حالات سے دوچار تھی اور آج یورپ اور مشرقِ وسطیٰ کو درپیش خطرات کم ہو رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران امریکہ کے ساتھ گفتگو کرنا چاہتا ہے اور ہم بھی اس کے لیے تیار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : مغربی کنارے میں 48 گھنٹوں کے دوران 27 مزاحمتی کارروائیاں، اسرائیلی فورسز سے شدید جھڑپیں
یاد رہے کہ تہران نے ہمیشہ سفارتی راستے پر زور دیا ہے، تاہم امریکہ نے حملہ کر کے سفارتی عمل کو سبوتاژ کیا، جس کے باعث دونوں ممالک کے درمیان حالات پہلے سے زیادہ کشیدہ ہو گئے ہیں۔







