ایران کا معاملہ داخلی ہے، چین کی انسانی حقوق کونسل کے ہنگامی اجلاس کی مخالفت

24 جنوری, 2026 10:34

شیعیت نیوز : اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں چین کے نمائندے نے ایران میں حالیہ واقعات کو ایک داخلی مسئلہ قرار دیتے ہوئے کونسل کے ہنگامی اجلاس کی کھلی مخالفت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چین کے نمائندے نے واضح طور پر کہا کہ ایران میں حالیہ صورتحال مکمل طور پر داخلی نوعیت کی حامل ہے اور بیجنگ انسانی حقوق کونسل کے اس ہنگامی اجلاس کی حمایت نہیں کرتا۔

اجلاس کے دوران اسلامی جمہوری ایران کے مستقل مندوب علی بحرینی نے بھی اس نشست کو سیاسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اجلاس درحقیقت ایران میں ہونے والی بدامنی اور دہشت گرد حملوں کی بالواسطہ حمایت کے مترادف ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مغربی کنارے میں 48 گھنٹوں کے دوران 27 مزاحمتی کارروائیاں، اسرائیلی فورسز سے شدید جھڑپیں

علی بحرینی نے واضح کیا کہ ایران نے اپنے شہریوں کے پرامن احتجاج کے حق کو تسلیم کیا ہے، تاہم ان احتجاجات کو بعد ازاں منظم تشدد میں تبدیل کر دیا گیا۔

ان کے مطابق یہ مظاہرے آگے چل کر دہشت گرد حملوں، تخریب کاری، سرکاری و نجی املاک کی تباہی اور شہریوں و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف مسلح کارروائیوں کی شکل اختیار کر گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ واقعات کے دوران گرفتار کیے گئے تمام افراد کے قانونی معاملات کا باریک بینی سے اور ملکی قوانین کے مطابق جائزہ لیا جائے گا۔

8:07 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top