علامہ راجہ ناصرعباس کے اپوزیشن لیڈر سینیٹ مقرر ہو نے پرایم ڈبلیوایم قائدین کی مبارکباد

21 جنوری, 2026 15:02

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماؤں علامہ شیخ حسن صلاح الدین، علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ باقر عباس زیدی، علامہ مختار امامی، علامہ مقصود علی ڈومکی، علامہ حیات عباس نجفی، علامہ شیخ صادق جعفری و صوبائی رہنماؤں نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کا منصب ملنے پر پارٹی قیادت اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی حمایت سے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نامزد ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کے شکرگزار ہیں۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ہمیشہ عوامی مسائل، آئین کی بالادستی، جمہوری اقدار اور وفاقی اکائیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے بھرپور آواز بلند کی۔

یہ بھی پڑھیں : سانحہ گل پلازہ کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، صدر آئی ایس او کراچی عون رضوی

ان کا کہنا تھا کہ یہ اعزاز ایم ڈبلیو ایم کی اصولی سیاست، عوامی جدوجہد اور ایوانِ بالا میں مؤثر کردار کا اعتراف ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ایک بااصول، جرات مند اور عوامی سیاست دان ہیں جنہوں نے ہمیشہ مظلوم طبقات کی آواز ایوانوں تک پہنچائی، ان کی بطور اپوزیشن لیڈر نامزدگی سینیٹ میں جمہوری اقدار، آئینی بالادستی اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے ایک مضبوط کردار ادا کرے گی۔

رہنماؤں نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری پر اعتماد اس بات کا ثبوت ہے کہ اپوزیشن اتحاد قومی مفادات کے تحفظ کے لیے متحد ہو رہا ہے، امید ہے کہ وہ ایوان بالا میں حکومت کی ناکامیوں کو بے نقاب کرنے اور عوامی مسائل کو مؤثر انداز میں اجاگر کریں گے۔

2:35 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top