سانحہ گل پلازہ کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، صدر آئی ایس او کراچی عون رضوی

21 جنوری, 2026 16:58

شیعیت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ریجن کے صدر عون رضوی نے سانحہ گل پلازہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دلخراش واقعہ پورے شہر کو سوگوار کر دیا ہے۔

انہوں نے متاثرہ خاندانوں اور تاجر برادری سے تعزیت اور مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ صدر آئی ایس او کراچی ریجن عون رضوی نے کہا کہ سانحے میں بعض افراد کا تاحال لاپتہ ہونا انتہائی تشویشناک ہے جس پر فوری توجہ دی جانا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : گل پلازہ سرچ آپریشن، ایک ہی دکان سےمزید 30 لاشیں برآمد

انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی فوری، شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات کی جائیں اور اس المناک سانحے کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ متاثرین کو پہنچنے والے جانی و مالی نقصانات کا بروقت ازالہ حکومت کی ذمہ داری ہے، ریاست پر لازم ہے کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کو اپنی اولین ترجیح بنائے اور مستقبل میں ایسے المناک واقعات کی مؤثر روک تھام کے لیے عملی اقدامات کرے۔

4:54 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top