ترجمان جعفریہ الائنس پاکستان کی علامہ سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس کو قائد حزب اختلاف مقرر ہونے پرمبارکباد
شیعیت نیوز: جعفریہ الائنس پاکستان نے چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف کا منصب سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ مرکزی ترجمان جعفریہ الائنس پاکستان علامہ باقر حسین زیدی نے اپنے بیان میں کہا کہ اختلافِ رائے جمہوری عمل کا حسن ہے اور یہی اختلاف قوم کو منزل کی جانب مسلسل سفر میں رواں رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ملتِ اسلامیہ اور پاکستان کے لیے ایک عظیم تحفہ ہیں، جنہوں نے ہمیشہ حق، عدل اور مظلوموں کی آواز بلند کی ہے۔۔
یہ بھی پڑھیں: سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس پی ٹی آئی حمایت سے قائد حزب اختلاف سینیٹ مقرر
علامہ باقر حسین زیدی نے کہا کہ قائدِ حزبِ اختلاف کے طور پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کردار پارلیمانی سیاست میں مثبت، اصولی اور جرات مندانہ روایات کو فروغ دے گا، جو جمہوریت کے استحکام کے لیے نہایت ضروری ہے۔ اپنے بیان کے اختتام پر جعفریہ الائنس پاکستان کی جانب سے دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ بحق محمد و آلِ محمدؐ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا حامی و ناصر ہو اور انہیں ملت و وطن کی خدمت کی مزید توفیق عطا فرمائے۔







