سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس پی ٹی آئی حمایت سے قائد حزب اختلاف سینیٹ مقرر

20 جنوری, 2026 13:46

شیعیت نیوز: سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور وائس چیئرمین تحریک تحفّظ آئین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی منظوری کے بعد قائد حزب اختلاف سینیٹ آف پاکستان مقررکردیئے گئے۔

حکومت اور اپوزیشن اراکین کے ساتھ مشاورت کے بعد چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اجلاس میں روکنگ دیتے ہوئے علامہ راجہ ناصرعباس کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری کا باضابطہ اعلان کیا اور انہیں مبارک باد پیش کی۔

عہدے کا چارج لیتے ہی سینیٹ میں موجود حکومتی اور اپوزیشن اراکین نے علامہ راجہ ناصرعباس کو گلے لگ کر اور مصافحہ کرکے مبارک باد دی۔

یہ بھی پڑھیں : نئے کرنسی نوٹوں کا اجراء، کیا پرانے نوٹ قابل استعمال ہوں گے یا نہیں؟؟؟

بعد ازاں اپوزیشن لیڈر چیمبر میں نشست سنبھالتے ہی اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی اور پی ٹی آئی اراکین کی بڑی تعداد نے پہنچ کر علامہ راجہ ناصرعباس کو مبارک باد پیش کی۔

واضح رہے کہ سب سے بڑی اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف کی اپوزیشن لیڈر سینیٹر شبلی فراز کی عدالتی حکم کے نتیجے میں نااہلی کے سبب بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نےجیل سے اپنے سب سے باوفا، قریبی بااعتماد دوست اور ساتھی علامہ راجہ ناصرعباس کو قائد حزب اختلاف نامزد کیا تھا۔

9:43 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top