یومِ شہادت امام موسیٰ کاظمؑ، 15 ملین زائرین کی روضہ کاظمین میں حاضری

16 جنوری, 2026 19:45


شیعیت نیوز : کاظمین / عراق : روضہ کاظمین کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ یومِ شہادت امام موسیٰ کاظمؑ کے موقع پر 25 رجب 1447 ہجری، بمطابق 15 جنوری 2026 بروز جمعرات، 15 ملین زائرین نے روضہ کاظمین میں حاضری دے کر زیارت اور عزاداری کی۔

روضہ کاظمین کے جنرل سیکریٹری حیدر عبدالامیر مہدی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس سال یومِ شہادت امام موسیٰ کاظمؑ کے موقع پر دنیا بھر سے آنے والے 15 ملین زائرین نے امام موسیٰ کاظمؑ اور امام محمد تقیؑ کے روضۂ مبارک میں حاضری دی۔

یہ بھی پڑھیں : ظالم کی بیعت نہیں ہوگی: کربلا سے ایران تک ایک زندہ فکر

انہوں نے کہا کہ زائرین کی آمد کے پیش نظر سیکیورٹی، طبی سہولیات، صفائی اور انتظامی امور کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے، جن کے باعث زیارات اور عزاداری کا سلسلہ پُرامن اور منظم انداز میں جاری رہا۔

4:26 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top