امریکہ مسلم دنیا کو منظم سازش کے تحت نشانہ بنا رہا ہے، بلال عباس قادری
شیعیت نیوز : مرکزی صدر پاکستان سنی تحریک صاحبزادہ علامہ بلال عباس قادری نے مسلم ممالک کے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ طویل عرصے سے مسلم دنیا کو اپنی سامراجی پالیسیوں کا نشانہ بنائے ہوئے ہے اور ایک منظم سازش کے تحت ایک ایک کر کے مسلم ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کی یہ روش عالمی قوانین، اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور ریاستی خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہے۔ جہاں بھی امریکہ اپنے مفادات کو خطرے میں دیکھتا ہے، وہاں انسانی حقوق، جمہوریت اور آزادی کے نام پر مداخلت کو جواز بنا لیتا ہے، جبکہ حقیقت میں اس کا مقصد مسلم ممالک کے وسائل پر قبضہ، داخلی انتشار پیدا کرنا اور امتِ مسلمہ کو کمزور کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ہائیکورٹ بار ملتان کے وفد کی مجلس وحدت مسلمین ملتان کے ضلعی صدر سے ملاقات
صاحبزادہ علامہ بلال عباس قادری نے کہا کہ عراق، افغانستان، شام، لیبیا اور فلسطین اس امریکی پالیسی کی کھلی مثالیں ہیں، جہاں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی مداخلت نے تباہی، خونریزی اور عدم استحکام کے سوا کچھ نہیں دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ مسلم دنیا ہوش کے ناخن لے اور مشترکہ حکمتِ عملی کے تحت ان سامراجی عزائم کا مقابلہ کرے۔







