شہید آغا سید ضیاءالدین رضوی کی برسی، گلگت میں عظیم الشان اجتماع

14 جنوری, 2026 16:46

شیعیت نیوز : شہیدِ قائد گلگت بلتستان آغا سید ضیاءالدین رضوی کی برسی کے موقع پر ایک عظیم الشان تقریب امپھری گلگت میں منعقد ہوئی، جس میں جید علمائے کرام، سیاسی و سماجی شخصیات اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے مختلف علمائے کرام نے خطاب کیا۔

برسی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے قائدِ ملتِ جعفریہ گلگت بلتستان آغا سید راحت حسین الحسینی نے کہا کہ ملت کی وحدت ہی ہر کامیابی کی کنجی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملت وحدت، عزم، بصیرت اور مرکزیت کے ساتھ جڑ کر کام کرے تو اسے کبھی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ انسانیت کے لیے خطرہ ہے، جنگی جرائم کے مقدمات قائم کیے جائیں: علامہ حسن ظفر نقوی

تقریب کے اختتام پر دعائے وحدت پڑھی گئی، جس کے ساتھ برسی کا باضابطہ اختتام ہوا۔ اس موقع پر آغا سید باقر کاظمی نے ایک قرارداد پیش کی، جس میں اس امر پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا کہ شہیدِ مظلوم آغا سید ضیاءالدین رضوی کے قاتلوں کی گرفتاری تاحال ممکن نہیں ہو سکی۔

قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ اس قرارداد کی تائید شرکاء نے اللہ اکبر کے فلک شگاف نعروں سے کی۔

9:09 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top