ایران کے خلاف امریکی فوجی دھمکیاں ناقابلِ قبول ہیں، روس

13 جنوری, 2026 19:20

شیعیت نیوز : روسی وزارتِ خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف واشنگٹن کی جانب سے نئے فوجی حملوں کی دھمکیوں کو سخت الفاظ میں مسترد کرتے ہوئے انہیں واضح طور پر ناقابلِ قبول قرار دے دیا ہے۔

روسی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی طرف سے اسلامی جمہوریہ ایران کی سرزمین پر ممکنہ فوجی کارروائی کی دھمکیاں خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتی ہیں اور یہ اقدامات عالمی قوانین اور بین الاقوامی اصولوں کے منافی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران پر امریکی دھمکیاں سامراجی ذہنیت کی عکاس ہیں، سابق امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق

بیان میں خبردار کیا گیا کہ جو عناصر جون 2025 میں ایران کے خلاف کی گئی جارحیت کو دہرانے کے لیے بیرونی طور پر متاثر ہونے والے فسادات کو بہانہ بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں، انہیں اس بات کا ادراک ہونا چاہیے کہ اس طرح کے اقدامات مشرقِ وسطیٰ کی مجموعی صورتحال اور عالمی بین الاقوامی سلامتی کے لیے نہایت نقصان دہ نتائج کا باعث بن سکتے ہیں۔

روسی وزارتِ خارجہ نے زور دیا کہ خطے کے حساس حالات میں طاقت کے استعمال یا دھمکیوں کے بجائے سفارتی ذرائع کو اختیار کیا جانا چاہیے، کیونکہ کسی بھی نئی فوجی مہم جوئی سے نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی سطح پر عدم استحکام میں اضافہ ہوگا۔

11:24 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top