ایران پر امریکی دھمکیاں سامراجی ذہنیت کی عکاس ہیں، سابق امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق
شیعیت نیوز : سابق امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کی جانب سے ایران پر فوجی کارروائی کی دھمکیاں دراصل کمزور ممالک کے وسائل پر قبضے کا پرانا سامراجی ہتھکنڈا ہیں۔ انہوں نے اپنے ایکس (X) بیان میں کہا کہ یہی وہ نوآبادیاتی مائنڈ سیٹ ہے جس کے تحت برطانیہ اور فرانس نے دنیا کو کالونیوں میں تقسیم کیا تھا۔
سراج الحق نے کہا کہ آج ایران نشانے پر ہے اور کل کسی اور ملک کی باری ہو سکتی ہے، اس لیے پاکستان سمیت تمام مسلم ممالک کو ہوش کے ناخن لینے ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ محض امریکہ کی خوشامد سے جان نہیں چھوٹے گی۔
یہ بھی پڑھیں : شہدائے مقاومت نے عالمی طاقتوں کے عزائم خاک میں ملا دیے، علامہ نثار احمد قلندری
انہوں نے مزید کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ تمام مسلم ممالک برادر ملک کے ساتھ عملی طور پر کھڑے ہوں، نہ کہ صرف زبانی بیانات اور رسمی مذمت پر اکتفا کیا جائے۔ ان کے مطابق اگر آج امتِ مسلمہ متحد نہ ہوئی تو سامراجی طاقتیں ایک ایک کر کے مسلم ممالک کو نشانہ بناتی رہیں گی۔







