ایران میں فسادات امریکی و اسرائیلی سازش ہیں، قاسم علی قاسمی
اسرائیلی سرپرستی میں ہونے والے فسادات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب استعماری عزائم پوری طرح بے نقاب ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ گزشتہ 46 سال سے انقلابِ اسلامی کو ختم کرنے کی کوشش میں کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا۔
قاسم علی قاسمی نے کہا کہ امریکہ کا اصل مقصد مشرقِ وسطیٰ میں اسرائیل کے قبضے کو مضبوط بنانا اور فلسطین کی آخری مؤثر حمایت کو ختم کرنا ہے، مگر یہ سب اس کے خواب ہی رہیں گے کیونکہ ایران کی انقلابی قوم اپنی قیادت کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران پر امریکی دھمکیاں سامراجی ذہنیت کی عکاس ہیں، سابق امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق
انہوں نے کہا کہ شہادت ہمارا افتخار ہے اور بکاؤ میڈیا رہبرِ معظم آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے ایران چھوڑنے سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلا کر قوم میں مایوسی پیدا کرنا چاہتا ہے۔ تاہم مکتبِ اہلِ بیتؑ کی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ عاشقانِ مصطفیٰؐ اور حیدرِ کرارؑ غیر فرار کے پیروکار ہوتے ہیں، جو میدان چھوڑنے کے بجائے شہادت کو قبول کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے معاشی حالات کی خرابی کا اصل ذمہ دار امریکہ ہے، جس نے ایران پر سخت اقتصادی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مخبوط الحواس امریکی صدر کے حالیہ بیانات سے ڈونلڈ ٹرمپ کا ایجنڈا واضح ہو چکا ہے، جو ایران پر حملے کی تیاری کے لیے موقع کی تلاش میں ہے، مگر امریکہ اپنے دہشت گردانہ عزائم کے باعث دنیا بھر میں بے نقاب ہو چکا ہے۔







