سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا گرفتار
شیعیت نیوز: ایکسپریس نیوز کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کے مطابق صاحبزادہ حامد رضا پشاور سے فیصل آباد کی طرف سفر کر رہے تھے کہ اسلام آباد پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔
قائم مقام چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حسن رضا نے بھی صاحبزادہ حامد رضا کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کالعدم دہشت گرد تنظیموں کو سرگرمیوں کی اجازت دینا سندھ کے امن و امان کیلئے سنگین خطرہ ہے، علامہ مقصود ڈومکی
تاہم دوسری جانب اسلام آباد پولیس کی جانب سے صاحبزادہ حامد رضا کی گرفتاری کی تاحال باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صاحبزادہ حامد رضا کو فیصل آباد پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔







