مسلمانوں میں تقسیم اسلام دشمن قوتوں کی سازش ہے، ایرانی صدر

07 نومبر, 2025 09:19

شیعیت نیوز : ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے درمیان تقسیم اور اختلافات اسلام دشمن قوتوں کی سازش ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، کردستان کے شہر سنندج میں علمائے اہل سنت اور مذہبی اسکالرز سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ صرف اتحاد، ایمان اور اسلامی اخوت کے ذریعے امریکہ، اسرائیل اور عالمی صہیونیت کی سازشوں کا مقابلہ کرسکتی ہے۔

صدر نے خبردار کیا کہ داخلی اختلافات دشمن قوتوں کے مفاد میں ہیں۔ یہی دراڑیں ہیں جو اسرائیل، امریکہ اور عالمی صہیونیت کی خواہش ہیں تاکہ امت مسلمہ اندرونی تنازعات میں الجھی رہے اور وہ اپنی جارحیت جاری رکھ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل جارحیت کے ذریعے قائم شدہ حکومت ہے جو مسلمانوں کی تقسیم کی وجہ سے اب تک قائم ہے اور مسائل پیدا کر رہی ہے۔ اگر اتحاد اور یکجہتی قائم ہو جائے تو کوئی طاقت اسلامی سرزمین پر نظر ڈالنے کی جرات نہیں کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں : سوڈان بھی فلسطین ثانی بننے کے قوی امکانات۔۔۔؟؟؟ تحریر :- عابد فاروقی

صدر نے مزید کہا کہ اسلامی اخوت کا اصول، جو دین اور اخلاقیات کی بنیاد ہے، فراموش کر دیا گیا ہے اور دشمن اسی کمزوری سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اصلاح کی پہلی شرط اتحاد اور یکجہتی کو فروغ دینا ہے، اور اگر دل و ہاتھ ایک ہوجائیں تو مشکلات پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

7:14 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top