شامی جولانی حکومت کی آلہ کاردہشت گرد تنظیم "سپاہِ صحابہ” کے مبینہ میڈیا انچارج آفتاب نذیر کےخلاف تحقیقات کا مطالبہ
شیعیت نیوز : پاکستان کے باشعور اور محب وطن عوام حکومتِ پاکستان اور ریاستی اداروں سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ شام میں سرگرم سفیانی جولانی حکومت کے زیرِ سایہ دہشت گرد تنظیم "سپاہِ صحابہ” کے مبینہ میڈیا انچارج متعصب اور تکفیری مزاج رکھنے والے آفتاب نذیر کی سرگرمیوں کی فوری اور شفاف تفتیش کی جائے۔
یہ شخص شام میں کس مقصد کے لیے گیا؟ اس کے سفر، تعلقات، رابطوں اور مالی ذرائع کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے۔ ایک ایسا فرد جو مسلسل پاکستان کے اندر فرقہ وارانہ نفرت پھیلا رہا ہے، اگر بیرونِ ملک کسی متنازع حکومت یا گروہ سے وابستہ ہے تو یہ معاملہ قومی سلامتی سے براہِ راست جڑا ہوا ہے۔
ریاستی ادارے واضح کریں کہ آفتاب نذیر شام میں کس کے احکامات پر موجود ہے، کس نیٹ ورک سے جڑا ہوا ہے اور اس کے پاکستان میں موجود سہولت کار کون ہیں۔ اگر یہ شخص کسی کالعدم یا دہشت گرد گروہ سے روابط رکھتا ہے تو اس کے خلاف انسدادِ دہشت گردی کے قانون کے تحت فوری کارروائی کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں : کالعدم دہشت گرد تنظیموں کو سرگرمیوں کی اجازت دینا سندھ کے امن و امان کیلئے سنگین خطرہ ہے، علامہ مقصود ڈومکی
پاکستان کے اندر امن، استحکام اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے دشمنوں کو مذہب یا نظریے کی آڑ میں پناہ نہیں دی جا سکتی۔
ریاست کو اب یہ طے کرنا ہوگا کہ ملک کے اندر نفرت، جھوٹے الزامات اور بیرونی پراکسیز کے ذریعے افراتفری پھیلانے والے ھر شخص کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے ۔







