علامہ علی حسنین حسینی کی سربراہی میں ایم ڈبلیوایم بلوچستان کے وفد کی ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت سے ملاقات
شیعیت نیوز : ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی نائب صدر و امام جمعہ کوئٹہ علامہ علی حسنین حسینی نے اپنے وفد کے ہمراہ ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت صاحب سے اہم ملاقات کی۔
ملاقات میں علمدار روڈ اور ہزارہ ٹاؤن میں موجود جوئے کے اڈوں، منشیات فروشوں، گیم زونز، مہاجرین کے ساتھ ناروا سلوک اور شہر کی مجموعی سیکورٹی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
وفد میں حاجی الطاف، سید ضیاء، حاجی دولت ہادی آغا، حاجی علی یاور، ڈاکٹر فراز، سید زمان، حیدر علی شامل تھے۔ اس موقع پر ایس ایس پی آپریشن کیپٹن (ر) آصف خان اور ایس ایس پی ایڈمن دوستین محمد صاحب بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں : لسان ملت شہید علامہ آغا آفتاب حیدرجعفریؒ کو ہم سے بچھڑے 13برس بیت گئے
ڈی آئی جی کوئٹہ نے یقین دہانی کرائی کہ ان شاءاللہ جلد ان تمام مسائل پر سنجیدگی سے توجہ دیتے ہوئے ان کے حل کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے۔
انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور جہاں کہیں بھی قانون شکنی یا جوا جیسے حرام کاموں کا مشاہدہ ہو، وہاں کی ویڈیوز یا تصاویر بنا کر متعلقہ تھانے کے افسران کو فراہم کریں، اور اگر 24 گھنٹوں کے اندر ایکشن نہ لیا جائے تو شکایات ڈی آئی جی آفس میں جمع کرائیں۔







