ٹرمپ، نتن یاہو اور گروسی کے خلاف بین الاقوامی اداروں میں شکایت درج کی جائے، ایرانی پارلیمنٹ کا مطالبہ

05 نومبر, 2025 19:40

شیعیت نیوز: ایران کی پارلیمنٹ کے اجلاس میں 76 اراکین نے مشترکہ طور پر حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صہیونی وزیرِ اعظم بنیامین نتن یاہو، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے سربراہ رافائل گروسی کے خلاف باقاعدہ شکایت بین الاقوامی اداروں میں درج کرائی جائے۔

یہ مطالبہ سبزوار سے رکنِ پارلیمنٹ بہروز محبی نجم آبادی اور دیگر 75 اراکین نے وزیرِ انصاف امین حسین رحیمی کے نام ایک تحریری درخواست کے ذریعے کیا۔
اراکین نے کہا کہ ایران کو عالمی سطح پر ان شخصیات کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنی چاہیے جنہوں نے ایران کے خلاف کھلی دشمنی، دباؤ اور بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی سطح پر بدمعاشی کی اجازت نہیں دی جا سکتی، اقوام متحدہ کا ٹرمپ کو انتباہ

پارلیمنٹ کے اراکین نے زور دیا کہ ایران کی سلامتی اور خودمختاری کے خلاف اقدامات پر خاموشی اختیار نہیں کی جاسکتی۔
ان کے مطابق عالمی اداروں میں شکایت درج کرانے سے نہ صرف ایران کا مؤقف مضبوط ہوگا بلکہ دنیا کو یہ پیغام بھی جائے گا کہ ایران اپنے حقوق کے دفاع میں کسی دباؤ یا یک طرفہ اقدام کو قبول نہیں کرے گا۔

اراکین کا کہنا تھا کہ نتن یاہو اور ٹرمپ نے ایران کے خلاف کھلی جارحانہ پالیسیاں اپنائی ہیں، جبکہ گروسی نے عالمی ایٹمی ادارے کے سربراہ کی حیثیت سے غیر منصفانہ رویہ اختیار کیا ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان اقدامات کو عالمی سطح پر چیلنج کیا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے اقدامات اور موقف کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔

6:07 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top