کوئٹہ میں کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر گرینیڈ حملہ
شیعیت نیوز : کوئٹہ کے مغربی بائی پاس کے علاقے میں کالعدم لشکرِ جھنگوی کے موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر ہینڈ گرینیڈز سے حملہ کیا۔
پولیس حکام کے مطابق موٹر سائیکل سواروں نے چیک پوسٹ پر 2 گرینیڈ پھینکے، جو قریب ہی پھٹے، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں : کالعدم سپاہِ صحابہ اور لشکرِ جھنگوی کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے جے یو آئی رہنما مولانا عبدالسلام جاں بحق
چیک پوسٹ پر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی، لیکن حملہ آور گرینیڈ پھینکنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
اس واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔







