کالعدم سپاہِ صحابہ اور لشکرِ جھنگوی کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے جے یو آئی رہنما مولانا عبدالسلام جاں بحق
شیعیت نیوز: کالعدم دہشت گرد اور فرقہ پرست جماعت کالعدم سپاہِ صحابہ / کالعدم لشکرِ جھنگوی کے دہشتگردوں نے خیبر پختونخوا میں جے یو آئی سے تعلق رکھنے والے ایک دیوبندی عالمِ دین کو قتل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق، چارسدہ میں تھانہ مندنی کی حدود میں مندنی ٹو تخت بھائی روڈ پر حنیف پٹرول پمپ کے قریب موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے مولانا عبدالسلام کو شہید کر دیا۔
پولیس کے مطابق، نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سینئر رہنما موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ واقعے سے متعلق مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قلات میں پاکستانی فوج کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، کالعدم لشکر جھنگوی کے چار دہشت گرد ہلاک
پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال جمال آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔ مقتول مولانا عبدالسلام تحصیل تنگی اینگر باڑی بند کے مدرسہ ابوبکر صدیق کے مہتمم اور جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی شوریٰ کے رکن تھے۔







